ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ملک اقتصادی بحران سے گذررہاہے،جیٹلی ترقی کادعویٰ کررہے ہیں، معیشت میں تنزلی پرپی چدمبرم نے مودی حکومت کوپھرگھیرا

ملک اقتصادی بحران سے گذررہاہے،جیٹلی ترقی کادعویٰ کررہے ہیں، معیشت میں تنزلی پرپی چدمبرم نے مودی حکومت کوپھرگھیرا

Sun, 11 Feb 2018 11:57:22    S.O. News Service

نئی دہلی، 10 فروری(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) معیشت میں گراوٹ کی وجہ سے کانگریس کے لیڈراسرسابق مرکزی ویزیرخزانہ پی چدمبر نے ایک بار پھر مودی حکومت پر حملہ کیا۔ کانگریس لیڈر پی چدمبرم نے مودی حکومت کا ان کے دور حکومت میں ترقی کی شرح بہتر ہونے کا دعوی ٰکرنے کی وجہ سے اسے آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے ہفتہ کو کہا کہ یہ یو پی اے کے دس سال کی حکومت کے اوسط سے کم ہے اور اس میں گراوٹ آرہی ہے۔پی چدمبرم نے ایک کے بعد ایک ٹویٹ کر کے مودی حکومت پر نشانہ لگایا اور کہا کہ عالمی بینک کے سابق چیف اکنامسٹ کوشک باسو نے کہا ہے کہ ہندوستان کی ترقی کی شرح 30 سال کے اوسط سے کم ہے، مگر وزیر خزانہ ارون جیٹلی کہہ رہے ہیں کہ ترقی شرح بہتر ہے۔انہوں نے دعویٰ کیاکہ این ڈی اے کے چار سالوں کا اوسط کیا ہے؟ نئے نظام کار کے مطابق یہ 7.3 ہے جو یو پی اے کے 10 سال کے اوسط سے کم ہے۔ این ڈی اے کی ترقی کی شرح کی سمت کیا ہے؟ سرمایہ کاری؟ شرح نمو؟سب میں کمی آئی ہے۔وزیر خزانہ ارون جیٹلی نے اپنی بجٹ تقریر 2018۔19 میں کہا تھا کہ ہندوستانی معیشت نے این ڈی اے حکومت کے مئی 2014 میں اقتدار میں آنے کے بعد سے نمایاں طور پر بہتر کارکردگی کی ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت کے پہلے تین سالوں میں ہندوستان کی اوسط ترقی 7.5 فیصد تھی،ہندوستانی معیشت اب 2.5 ہزارارب ڈالر کی معیشت ہے جو دنیا میں ساتویں بڑی معیشت ہے۔


Share: